کاٹھمنڈو30اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوئس کوہ پیما اولی اشٹیک کوہ پیمائی کے دوران رونما ہونے والے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ نیپال میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی تیاریوں کے دوران آج اتوار کے روز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب واقع ایک اور پہاڑ ماؤنٹ نوپٹسے پر سیگر گئے تھے۔ نیپالی محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار کمال پرساد پاراجولی نے بتایا کہ گر گئے تھے۔ چالیس سالہ اشٹیک قریب ایک ہزار میٹر کی اونچائی سے گرے۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اولی اشٹیک سن 2012 میں ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرچکے ہیں۔